تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 22:46
خبر کا کوڈ : 472308

کراچی:جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے، 5 افراد زخمی

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی:جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے، 5 افراد زخمی
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گلشن حدید میں طاہر حبیب مسجد کے قریب جشن آزادی کی مصنوعات کے حوالے سے لگائے گئے اسٹال کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹال پر کریکر حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکا سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کی شناخت عامر والد عمر 18 سالہ، دانش والد نیاز علی 25 سالہ، انوشہ زوجہ جنید 32 سالہ، افضل ولد فضل 30 سالہ کے ناموں سے بتائی جارہی ہے۔

چند روز قبل جماعت اسلامی کی کمشیر ریلی پر بھی کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdzx0ojyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ