تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 22:36
خبر کا کوڈ : 472307

برطانیہ:ملازمتوں میں کمی سے نوجوان افراد بری طرح متاثر،

کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مارچ سے لے کر جولائی تک 7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
برطانیہ:ملازمتوں میں کمی سے نوجوان افراد بری طرح متاثر،
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مارچ سے لے کر جولائی تک 7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے جس کے باعث سب سے کم عمر اور معمر ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل چوتھے مہینے ملازمتوں میں کمی آئی تاہم اب ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کی شرح کچھ سست ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر جولائی تک 10 لاکھ ملازمین میں سے 7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔

کورونا وائرس کے باعث مارچ سے جولائی کے درمیان 7 لاکھ 30 ہزار ورکرز ملازمتوں سے محروم ہوئے جن میں صرف جون سے لے کر اب تک ملازمتوں سے محروم ہونے والوں کی تعداد 81 ہزار ہے۔

علاوہ ازیں اس عرصے کے دوران تنخواہوں کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی جس میں بونسز میں 1.2 فیصد اور باقاعدہ تنخواہ میں 0.2 فیصد کمی شامل ہے اور ایسا 2001 میں اس حوالے سے ریکارڈ مرتب کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق زیر آور کنٹریکٹس میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمتوں میں کمی سے نوجوان افراد بدترین متاثر ہوئے اور دیگر ملازمین کو گھنٹوں کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxiq0m2bqm18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ