تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 22:10
خبر کا کوڈ : 472300

سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اگنیس کیلامارڈ

سعودی ولی عہد بن سلمان ڈیتھ اسکواڈ کو قتل کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور پھر اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹر اقوام متحدہ
سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اگنیس کیلامارڈ
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کینیڈا میں سعودی عرب کے ایک سابق انٹیلی جینس افسر کے قتل کی کوشش کے بارے میں سعودی ولیعہد کے خلاف کیس دائر کئے جانے کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اگنیس کیلامارڈ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سابق سعودی انٹیلی جینس افسر سعد الجبری کے الزامات اگر ثابت ہو جاتے ہیں تو اس بات کو تقویت ملے گی کہ سعودی ولی عہد بن سلمان ڈیتھ اسکواڈ کو قتل کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور پھر اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹر نے دو ہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے ‍قتل کے لئے سعودی عرب سے ڈیتھ اسکواڈ بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب پر دنیا کے مختلف علاقوں میں قتل کے لئے ٹیمیں روانہ کئے جانے جیسے الزامات عائد کئے جائیں گے۔

ایک امریکی عدالت نے سعودی عرب کے ولیعہد کے ہمراہ تیرہ سعودی حکام کو الزامات کا جواب دینے کے لئے طلب بھی کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس افسر سعد الجبری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان انہیں سابق سعودی صحافی جمال خاشقچی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور بن سلمان نے جمال خاشقچی کی طرح ان کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لئے ڈیتھ اسکواڈ کینیڈا روانہ کئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfx0djxw6dema.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ