تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 472278

پاکستان: کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے،

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔
پاکستان: کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے،
رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے لیے مختص 18 سو 59 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 146 پر مریض موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcja8exouqea8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ