QR codeQR code

400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری،

11 Aug 2020 گھنٹہ 16:43

افغان صدر اشرف غنی نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کردیئے۔


رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کردیئے۔

صدارتی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر غنی نے جیل میں موجود افغان فوجی عہدیداروں کی معافی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

153 افراد کی لیک ہونے والی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کمانڈر جنرل عبدالرزاق کے دور میں  114 قیدیوں کو صوبہ قندھار سےحراست میں لیا گیا تھا۔

جبکہ 39 دیگر طالبان قیدیوں کو وردک، غزنی، زابل، جوزجان، ارزگان ، ہرات ، غور ، فاریاب ، سر پل اور پکتیا صوبوں میں حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے400 طالبان قیدیوں میں 40 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جن میں سے بیشتر پاکستان اور ازبکستان سے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 472273

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472273/400-طالبان-قیدیوں-کو-رہا-کرنے-کا-حکم-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com