تاریخ شائع کریں2020 11 August گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 472268

عراق و کویت کی سرحد جریشان میں کئی دھماکے ،

عراق و کویت کی سرحد جریشان کے قریب دہشتگرد امریکی فوجی کانوائے اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق و کویت کی سرحد جریشان میں کئی دھماکے ،
رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق و کویت کی سرحد جریشان کے قریب دہشتگرد امریکی فوجی کانوائے اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابھی تک ان دھماکوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

عراق کے مزاحمتی گروہ اصحاب الکهف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراق میں گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر حملے ہوتے رہے ہیں اور مارچ 2020 میں بھی امریکی دہشتگردی کے ایک اڈے التاجی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ تین جنوری کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے آٹھ دیگر ساتھیوں کی شہادت کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد پاس کر کے امریکی فوج کو عراق سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

لاکھوں عراقی عوام نے پچیس جنوری کو امریکہ کے خلاف ملین مارچ کر کے اپنے ملک سے امریکی  فوج   کے نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdciqra5vt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ