QR codeQR code

ایران نے 90 ٹن سےزائد امدادی سامان لبنان پہنچا دیا،

10 Aug 2020 گھنٹہ 17:30

ایران نے بیروت میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ لبنانی عوام کے لئے 90 ٹن سے زائد طبی ،غذائی اور دیگر ضروری سامان بیروت پہنچا دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے کے سربراہ کریم ہمتی نے کہا ہے کہ ایران نے بیروت میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ  لبنانی عوام کے لئے 90 ٹن سے زائد طبی ،غذائی اور دیگر ضروری سامان بیروت پہنچا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت ایران کے شرائط مختلف ہیں۔ لبنان کے عوام مسلمان ہیں ان کا خون ہمارا خون ہے جس کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں دوچنداں ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ہلال احمر ادارے کی طرف سے امداد انسانی اور دوستانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ کسی بھی ملک کو اگر امداد کی ضرورت ہو تو ایران کسی سیاسی پالیسی کے بغیر مدد فراہم کرتا ہے۔

ہمتی نے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے لبنان کو امداد فراہم کی۔ ایرانی ہلال احمر کے کارکن 8 گھنٹوں کے بعد 5 ٹن امدادی سامان  لیکر لبنان پہنچ گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی ہلال احمر کے کارکن ہمہ وقت امداد کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے اب تک 90 ٹن امداد لبنان پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید 60 ٹن سامان  بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔ ہمتی نے کہا کہ ہم سخت شرائط میں لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 472166

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472166/ایران-نے-90-ٹن-سےزائد-امدادی-سامان-لبنان-پہنچا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com