QR codeQR code

جموں و کشمیر تنازع کی قراردار جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔ وولکن

10 Aug 2020 گھنٹہ 17:19

پاکستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کے منتخب صدر وولکن بوزکیر کی پریس کانفرنس،


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر وولکن بوزکیر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع کی قراردار جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے علاقائی سیکیورٹی کو برقررا رکھنا چاہیے اور مشکل چیلنجز کو بات چیت اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

بوزکیر نے کہا کہ آج ہونے والی گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تنازع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور اگر فریقین نے اس معاملے میں میری معاونت کی درخواست کی تو میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے موجودہ چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی اور اقوام متحدہ کو مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا اقوام متحدہ کے کے چارٹر پر پورا یقین ہے اور ہم مختلف ملکوں کی شرکت پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور ہمارا ماننا ہے کہ اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہو جائیں اور اس بات پر بھی گفتگو کی کہ ویکسین کتنی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کی تیاری ہی حل نہیں بلکہ ہر کسی کے لیے اس کی دستیابی اور قوت خرید بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ یہ بات بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے اور اقوام متحدہ کی اس پر دو قراردادیں آ چکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے منتخب صدر کو جموں و کشمیر میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری فوجی محاصرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیز فائر کی خلاف ورزیوں، سرچ آپریشنز اور انسانیت سوز زیادتیوں، یکطرفہ اقدامات اور ان سے خطے کے امن و سیکیورٹی کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 472163

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472163/جموں-کشمیر-تنازع-کی-قراردار-جنوبی-ایشیا-میں-پائیدار-امن-کنجی-ہے-وولکن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com