QR codeQR code

وزیر اعظم عمران خان سے جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کی ملاقات،

10 Aug 2020 گھنٹہ 16:55

اقوام متحدہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کےلئے اپنا جائز کردار ادا کرے۔وزیراعظم پاکستان


وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کےلئے اپنا جائز کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیےگئے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے منتخب صدر وولکن بوزکر سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو منظم انداز میں سلب کرنے کی جاری کارروائیوں اور مقبوضہ وادی کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے منتخب صدر کو کورونا کے سماجی و معاشی اثرات کو کم کرنے، جان بچانے، معاش کی حفاظت اور معیشت کو متحرک رکھنے پر توجہ دینے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے غریبوں اور مسکینوں کے لیے 8 ارب ڈالر مالیت کا ایک پیکج متعارف کرایا ہے جو 'پاکستان کی تاریخ میں سماجی تحفظ کی سب سے زیادہ رقم' ہے۔

انہوں نے عالمی قرض سے نجات کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور وبائی بیماری کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ سے زیادہ مالی اسپیس مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 472160

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472160/وزیر-اعظم-عمران-خان-سے-جنرل-اسمبلی-کے-نو-منتخب-صدر-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com