تاریخ شائع کریں۲۰ مرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۴۷
خبر کا کوڈ : 472157

کراچی ، امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد، کمشنر کراچی

بیروت دھماکوں سے تباہی کے بعد کراچی میں امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں انتظامیہ الرٹ ہوگئی،
کراچی ، امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد، کمشنر کراچی
بیروت کی بندرگاہ میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ میں آگ بھڑکنے اور ہولناک دھماکوں سے تباہی کے بعد کراچی میں امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں انتظامیہ الرٹ ہوگئی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کے خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو وہ فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرے۔

کمشنر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی کہ وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

کمشنر کراچی نے یہ ہدایات لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے بعد جاری کیں۔ مذکورہ افسوسناک سانحہ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق اور 5000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکوں سے شہر میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور بیروت شہر کی تقریبا آدھی عمارتوں کو صدمہ پہنچا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcft0djew6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس