تاریخ شائع کریں2020 10 August گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 472149

نو منتخب صدر ولکان بوزکر آج اسلام آباد پہنچ گئے،

اسلام آباد پہنچنے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔
نو منتخب صدر ولکان بوزکر آج اسلام آباد پہنچ گئے،
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بات چیت کے لئے وزارت خارجہ پہنچے تو وزیرخارجہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

بات چیت کے اختتام پر وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نو منتخب صدر جنرل اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس سے متعلق امور اور ترجیحات زیربحث آئیں گی۔

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر ولکان بوزکر کا تعلق ترکی سے ہے اور یہ حالیہ جنرل اسمبلی کے انتخابات میں ترکی کی جانب سے نامزد کئے گئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے نومنتخب ترک صدر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا عملی اقدامات کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtx9tyak9uq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ