تاریخ شائع کریں2020 10 August گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 472146

پاک ایران ریل سروس کچھ وقت کے لیے معطل،

بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں سے پاک ایران ریل سروس کچھ وقت کے لیے معطل ہوگئی۔
پاک ایران ریل سروس کچھ وقت کے لیے معطل،
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے تمام ریل گاڑیاں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ریلوے زرائع کا کہنا ہے کہ یک مچ اور نو کنڈی کے درمیان 20 سے زائد مقامات پر ریل ٹریک متاثر ہوا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک ایران ریل سروس کچھ وقت کے لیے معطل ہوگئی۔

ایران سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کو نوکنڈی میں روک دیا جائے گا جب کہ کوئٹہ سے ایران جانے والی ٹرینوں کو دالبندین میں روک دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdox0o9yt05f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ