QR codeQR code

پاکستانی قوم کی طرف سے بیروت میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار،

9 Aug 2020 گھنٹہ 19:36

پاکستانی عوام کی طرف سے پیغام ؛ ہم استعمار مخالف ایجنڈے پر لبنان بالخصوص حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔


پاکستان کے طلباء و طالبات، لبنانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج پاکستانی اسٹوڈنٹس کے ایک وفد نے تہران میں واقع لبنان ایمبیسی کا دورہ کیا اور ایمبیسی کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور اُن سے پاکستانی قوم کی طرف سے بیروت میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس  کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ  سے تعزیت و تسلیت اور زخمیوں کے لئے دعا کی ۔

پاکستانی عوام کی طرف سے ہمدردی کا مراسلہ ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے لبنان ایمبیسی کے اعلی حکام کو پیش کیا ۔ اس موقع پر ریسرچ اسکالر حسن رضا نقوی اور ڈاکٹر محدث نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس مراسلے میں لبنانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کے علاوہ اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور  پاکستانی عوام کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ ہم استعمار مخالف ایجنڈے پر لبنان بالخصوص حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

لبنان کے سفارتی عملے نے اس موقع پر اظہار یکجہتی اورہمدردی کا اظہار کرنے پر پاکستانی طلباء کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پرمنگل کے روز ہوئے دھماکے میں  158 سے زائد افراد جاں بحق اور  6000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔  دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا۔

لبنانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا ۔


خبر کا کوڈ: 472056

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472056/پاکستانی-قوم-کی-طرف-سے-بیروت-میں-ہونے-والے-دھماکوں-پر-افسوس-کا-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com