QR codeQR code

امریکہ کی بیروت میں بلوائیوں کی حمایت،

9 Aug 2020 گھنٹہ 18:53

بیروت میں امریکی سفارتخانے کی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کی حساس صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش،


رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پر تشدد مظاہروں اور بلوائیوں کی جانب سے بیروت میں کئی سرکاری دفاتر اور بینکوں پرحملوں کے بعد بیروت میں امریکی سفارتخانے نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کی حساس صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔

بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لبنان میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرنے کے بجائے دبے لفظوں میں  کہا کہ لبنانی عوام کو ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے۔

امریکی سفارتخانے کے بیان میں آیا ہے کہ لبنانی عوام ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ان کی بات سنے اوران کے مطالبوں کو پورا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مغرب کے حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ کے پروپگنڈوں کی وجہ سے اقتصادی صورتحال اور بیروت دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پر تشدد مظاہرے کے دوران مغرب کے حمایت یافتہ بلوائیوں نے بیروت میں کئی سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 180 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں جہاں 2 ہزار 700 ٹن امونیم نائٹریٹ تھا دھماکہ ہوا جس سے اب تک 158 افراد جاں بحق اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔


خبر کا کوڈ: 472047

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472047/امریکہ-کی-بیروت-میں-بلوائیوں-حمایت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com