تاریخ شائع کریں۱۹ مرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۸:۰۶
خبر کا کوڈ : 472041

صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج اتوار کو  بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
http://www.taghribnews.com/vdchkinkz23nqvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس