تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 472039

بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔ منیر اکرم

ہم نے ثبوت پیش کیے اور ہم مزید شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے۔ منیر اکرم
بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔ منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے شواہد موجود ہیں جس سے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیوز ویک رسالے میں ٹام او کونر کے ساتھ  انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔

ہم نے ثبوت پیش کیے اور ہم مزید شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا شکار ہونے کا ڈھونگ منافقانہ ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ چین کیخلاف بھارت فوجی اتحاد سے پاکستان باخبر ہے بھارت کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی دشمن بننے کی ضرورت نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexw8eojh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ