تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 17:34
خبر کا کوڈ : 472036

وزیر اعظم پاکستان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

شجر کاری مہم کا افتتاح: ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم پاکستان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک گیر شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی پیدوار میں ایک ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے یہ پاکستان میں ریکارڈ ہے جبکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔

کورونا وائرس سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان دنیا کے کم ترین ممالک میں شامل ہیں جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدد سے وبا کو پھیلنے سے روکا اور دنیا بھر میں پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے انتظامیہ اور ٹائیگر فورسز کے رضاکاروں کا غیرمعمولی کردار ہے جو لائق تحسین ہے'۔

انہوں نے این سی او سی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وبا ختم نہیں ہوئی اس لیے جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو چہرے پر ماسک ضرور پہن لیں۔

عمران خان نے کہا کہ 'کورونا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، اللہ نے بہت کرم کیا ہے اس لیے جو لوگ بغیر ماسک پہننے گھر سے نکل رہے ہیں، وہ اللہ کے فضل کی ناشکری کررہے ہیں'۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک میں آج شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں 5 برسوں میں 10 ارب پودے لگانے کا وعدہ پورا کرنے کا عزم بھی ظاہر دہرایا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf5ba0rhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ