تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 472034

پی آئی اے کے طیارے جلد یورپی ممالک میں اڑیں گے۔

پاکستان یورپیئن یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف اپیل کرے گا۔
پی آئی اے کے طیارے جلد یورپی ممالک میں اڑیں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان یورپیئن یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف اپیل کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ریجنل پبلک سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم ای اے ایس اے کی جانب سے ظاہر کیے گئے حفاظتی خدشات کو دور کریں گے، ہمارے پاس اپیل کے لیے 2 ماہ کا وقت تھا، پی آئی اے کے طیارے جلد یورپی ممالک میں اڑیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر ہوا بازی کی جانب سے پی آئی کے 150 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے جانے پر ای اے ایس اے نے یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی تھی جس کا اطلاق 4 جولائی سے ہوا تھا اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا تھا۔

غلام سرور خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت یورپی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے چارٹر طیاروں کا بندوبست کررہی ہے اور ’پابندی کے باوجود کینیڈا کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جاری ہیں‘۔

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ اب تک 219 پائلٹس کو گراؤنڈ جبکہ 28 کو برطرف کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پائلٹس پی ٹی آئی دور حکومت میں بھرتی نہیں کیے گئے، پی ٹی آئی گزشتہ حکومتوں کا پھیلایا ہوا بکھیڑا صاف کررہی ہے انہوں نے قومی ایئر لائن کو دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjt8exxuqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ