تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 472020

بھارت: قرنطینہ سینٹر میں اچانک آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے اوادیا کے سوارنا پیلس ہوٹل کو نجی اسپتال رامیش کے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں آتشزدگی کے موقع پر کووڈ-19 کے 50 اور طبی عملے کے 10 افراد بھی موجود تھے۔
بھارت: قرنطینہ سینٹر میں اچانک آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے بطور قرنطینہ سینٹر استعمال ہونے والے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے اوادیا کے سوارنا پیلس ہوٹل کو نجی اسپتال رامیش کے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں آتشزدگی کے موقع پر کووڈ-19 کے 50 اور طبی عملے کے 10 افراد بھی موجود تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 17 مریضوں کو بحفاطت نکال لیا جب کہ 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور بری طرح جھلسے ہوئے دو مریض نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ 10 سے زائد مریضوں کو زخمی حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونا لگتی ہے تاہم مکمل تحقیقات ہونے تک حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ آتشزدگی سے پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا تھا اور زیادہ تر اموات بھی دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceww8e7jh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ