تاریخ شائع کریں2020 9 August گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 472017

پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک میں آج شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں 5 برسوں میں 10 ارب پودے لگانے کا وعدہ پورا کرنے کا عزم بھی ظاہر دہرایا گیا ہے
پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک میں آج شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں 5 برسوں میں 10 ارب پودے لگانے کا وعدہ پورا کرنے کا عزم بھی ظاہر دہرایا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وبا کے دوران ریلیف کے کاموں کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس کا دن بھی منایا جارہا ہے جو حالیہ شجرکاری مہم کے دوران 35 لاکھ پودے لگانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کے بیان کے مطابق مہم میں ٹائیگر فورس کے رضاکار، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی حصہ لیں گے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن اراکین کو بھی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مہم میں معاونت کی پیشکش کی۔

اس خصوصی مہم کا صوبہ پنجاب اور خیببرپختونخوا میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس میں غیر ملکی سفرا نے بھی حصہ لیا۔

اسلام آباد میں موجود ترک سفیر مصطفی یرداکل، یمن کے سفیر ایم الشابی، چین کے سفیر یاؤ جنگ اور آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اپنے اپنے سفارتخانوں میں پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی 10 بلین ٹری سونامی مہم کا ہمیشہ سے حصہ ہیں۔

چینی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 2 سال کے عرصے میں سفارتخانے نے احاطے میں 500 درخت لگائے ہیں۔

ادھر آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان بھر میں درختوں کی شجرکاری مہم میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی، آذربائیجان ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdca6uny049n0w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ