تاریخ شائع کریں2020 8 August گھنٹہ 23:23
خبر کا کوڈ : 471953

ترک نائب صدر اور وزیرخارجہ کی لبنانی صدر سے ملاقات،

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے لبنانی صدر کو مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ترک نائب صدر اور وزیرخارجہ کی لبنانی صدر سے ملاقات،
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے لبنانی صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کی اور بندرگاہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں وزراء نے ترک صدر کی مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کا پیغام بھی پہنچایا۔

قبل ازیں ترک صدر رجب اردگان نے آیا صوفیہ کی مسجدِ کبیرہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد بات صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکی نے امدادی سامان سے بھرے فوجی طیارے روانہ کردیئے ہیں جن میں متعدد عسکری امداد کے علاوہ طبی سامان بھی شامل ہے، اس کڑے وقت میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز لبنان کی بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے اسٹور میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں 135 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد زخمی اور سیکڑوں رہائشی گھر تباہ ہوگئے تھے اور پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا۔
https://taghribnews.com/vdciwza5pt1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ