تاریخ شائع کریں2020 8 August گھنٹہ 22:51
خبر کا کوڈ : 471944

پاکستان : سرگرم وہابی دہشت گردوں کا اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ،

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ پاکستان کی اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان انٹیلیجنس ذرائع
پاکستان : سرگرم وہابی دہشت گردوں کا اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ،
پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں نے خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ پاکستان کی اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں نے خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ  پاکستان کی اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی عناصر سے منسلک  وہابی دہشت گردوں دوبارہ دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے منصوبے بنانا شروع کردیئے ہیں.

پاکستان خفیہ اداروں نے تھریٹ الرٹ نمبر 239 میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ممکنہ طور پر پاکستان میں خود کش حملے کر سکتے ہیں. ایجنسیوں نے ان خود کش بمباروں کی تصاویر حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور پولیس، سی ٹی ڈی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 236 میں کہا گیا ہے کہ  وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے بھیجے گئے خود کش بمبار لاہور میں کارروائی کرسکتے ہیں. یہ کارروائی رش والی جگہ پر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 234 میں کہا گیا ہے کہ وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم حرکت الضار (ایچ یو اے / جے یو اے) کے تربیتی کیمپ میں حال ہی میں چار خود کش بمبار تیار کیے گئے ہیں جن کے ممکنہ نام شاہین بلال سلیمان اور سعید کوچی ہیں جن کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے بھیجا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdci5za55t1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ