QR codeQR code

بھارت : مسافر طیارہ کے حادثہ ، پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک

8 Aug 2020 گھنٹہ 22:46

بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،


بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے بھارت آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے اور طیارہ حادثے کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہو گیا ، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس حادثہ میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثےکی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 471943

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471943/بھارت-مسافر-طیارہ-کے-حادثہ-پائلٹ-سمیت-19-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com