QR codeQR code

کورونا ویکسین امریکا کے صدارتی الیکشن سے پہلے آنے کا امکان ،

7 Aug 2020 گھنٹہ 20:19

امریکی صدر نے کورونا ویکسین امریکا کے صدارتی الیکشن سے پہلے پہلے تک لانے کا دعوی کیا ہے۔


امریکی صدر نے کورونا ویکسین امریکا کے صدارتی الیکشن سے پہلے پہلے تک لانے کا دعوی کیا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب (Young Journalists Club) کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی  کیا ہے کہ کورونا ویکسین امریکا کے صدارتی الیکشن سے پہلے یعنی 3 نومبر تک آنے کا امکان ہے۔

امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا رواں برس کے آخر تک یا پھر نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا۔

امریکی حکومت نے حال ہی میں یورپ کی دو دوا ساز کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین کے ایک سو ملین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملک امریکہ میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک  جبکہ 48 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 471882

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471882/کورونا-ویکسین-امریکا-کے-صدارتی-الیکشن-سے-پہلے-ا-نے-کا-امکان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com