تاریخ شائع کریں2020 7 August گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 471874

مقبوضہ کشمیر میں منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا گیا،

مقبوضہ کشمیر میں سابق لیفٹننٹ گورنر گریش مرمو کی جگہ منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا گیا،
بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سابق لیفٹننٹ گورنر گریش مرمو کی جگہ منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا ہے۔

کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار  نے مقبوضہ کشمیر میں  سابق لیفٹننٹ گورنر گریش مرمو کی جگہ منوج سنہا کو نیا لیفٹننٹ گورنر تعینات کردیا ہے۔بھارت کی وفاقی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کے روز ٹیلی کمیونکیشن کے ایک سابق وزیرمنوج سنہا کو لیفٹننٹ گورنر کے لیے نامزد کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کی آڑ میں نئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت کے رہنما منوج سنہا بیوروکریٹ جی سی مرمو کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے جگہ لیں گے۔ یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک سال بعد اٹھایا گيا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca06nyy49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ