تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 471794

بیروت: دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

بیروت پورٹ پرتباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
بیروت: دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ
لبنان میں بیروت دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اوردھماکے کی تحقیقات کے باعث بندرگاہ کے متعدد حکام کوان کے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی بیروت میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پرمدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بندرگاہ کی تعمیرنوکے لئے سرکاری اورنجی مالی اعانت کے لیے متحرک ہیں اوروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی بہترزندگیوں اورروزگارکے لیے مدد کریں گے۔

اس سے قبل بیروت کے گورنرمروان عبود نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالرتک مالی نقصان، آدھا شہرمتاثرجب کہ  کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھرہوگئے ہیں تاہم ابھی مزید تباہ کاریوں کا تخمینہ لگا یا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم 135 افراد جاں بحق اور 4000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb98baarhbzzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ