تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:54
خبر کا کوڈ : 471793

کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔چین

مسئلہ کشمیر کو تمام فریقین کے مابین پرامن انداز سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔چین
کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔چین
چین نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اس تنازع میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے کشمیر سے متعلق سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا ہے کہ کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر ایک تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں، پاک بھارت دوطرفہ معاہدات میں ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا تشخص میں تبدیلی غیر قانونی ہے، مسئلہ کشمیر کو تمام فریقین کے مابین پرامن انداز سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان ہمسائے ہیں، ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے، پرامن بقائے باہمی ہی بنیادی دوطرفہ مفاد اور عالمی برادری کی مشترکہ اساس ہے، امید ہے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کرکے، بہتر تعلقات اور علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcao6nye49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ