تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:41
خبر کا کوڈ : 471791

ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں۔علامہ راجہ ناصر

قائد و اقبال کے مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔ یہ مادر وطن شیعہ سنی قوتوں نے مل کر بنایا ہے، یہ کسی مسلک کی جاگیر نہیں ہے۔علامہ راجہ ناصر
ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں۔علامہ راجہ ناصر
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے سلسلے میں بین الاقوامی رائے ولایت و شہدائے وطن و کشمیر کانفرنس کا آغاز امام بارگاہ اثناء عشری اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں ملک کی نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کو وڈیو لنک کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔ انقلابی اسلامی تحریکوں کے عالمی رہنماوں نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دوٹوک موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔ امت مسلمہ کو اپنا سکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہوچکا ہے۔ طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحاد و اخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں۔ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا۔ انہوں نے اپنے عمل سے اپنے پاکیزہ اور اعلیٰ کردار کو منوایا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری رگ حیات ہے۔ عزاداری پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عزاداری کو محدود کیے بغیر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقدسات اور بنیادی عقائد پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قائد و اقبال کے مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔ یہ مادر وطن شیعہ سنی قوتوں نے مل کر بنایا ہے، یہ کسی مسلک کی جاگیر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا جو قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں، وہ شدت پسندانہ رجحانات کی حامل اور ملک و قوم کے امن کی دشمن ہیں۔ ملت تشیع اتحاد و اخوت کی داعی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے باہمی اخوت و احترام کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے لبنان میں ہونے والے حالیہ جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر دھماکے کی مذمت بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdci3za5zt1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ