تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 471790

شہید حسینی کا طرز فکر ہمارے لیے بہترین نصاب کی حیثیت رکھتا ہے۔آئی ایس او

شہید عارف الحسینی کے افکار کو طرز زندگی بناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ حسین الجانی
شہید حسینی کا طرز فکر ہمارے لیے بہترین نصاب کی حیثیت رکھتا ہے۔آئی ایس او
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ شہید عارف الحسینی کے افکار کو طرز زندگی بناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے ملت تشیع کے نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج کون ہے جو اس ملت میں تفریق پیدا کر رہا ہے، کون ہے جو ہمیں تقسیم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اتحاد بین المومینین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نے کہا کہ شہید حسینی کا طرز فکر ہمارے لیے بہترین نصاب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی شہادت استعماری قوتوں کا ناقابل معافی جرم ہے۔

کانفرنس کے مرکزی کنونیر نثار فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے شہید قائد کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مظلومین جہاں کے لیے اپنی آواز بلند رکھی، بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

شہید سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔ تقریب سے جانثاران اہلبیت کے مرکزی رہنما زاہد جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ملک اقرار حسین، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ صیغم عباس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
https://taghribnews.com/vdchwznkv23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ