تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 471789

اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے۔ ایم ڈبلیو ایم

امریکہ و استعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو اختلافات میں الجھا کر انہیں دست و گریباں کیا جائے۔ ناصر عباس شیرازی
اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے۔ ایم ڈبلیو ایم
برسی کے اجتماع سے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ و استعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو اختلافات میں الجھا کر انہیں دست و گریباں کیا جائے۔

تحفظ بنیاد اسلام بل اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ اپنے اتحاد کی طاقت سے ان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ اہلسنت برادران کی عزت و تکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے۔

جس طرح قیام پاکستان کے لیے شیعہ سنی برادران نے مل کر جدوجہد کی، اسی طرح ارض پاک کی سالمیت و بقا کے لیے بھی ہم نے مل کر رہنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برسی قائد شہید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ امریکہ و استعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو اختلافات میں الجھا کر انہیں دست و گریباں کیا جائے۔ تحفظ بنیاد اسلام بل اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ اپنے اتحاد کی طاقت سے ان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcfcydj1w6deea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ