تاریخ شائع کریں2020 6 August گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 471786

مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے:وزیراعظم پاکستان

بھارت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بند گلی میں پھنس کر رہ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان
مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے:وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودہ اگست کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کے ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آج کشمیریوں کو ایک ایسے مشکل وقت سے گزار رہا ہے جس کا خاتمہ ایک نہ ایک دن آزادی پر ہونا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بند گلی میں پھنس کر رہ گیا ہے، جس میں اگر وہ پیچھے ہٹے گا تو کشمیر آزاد ہوگا اور اگر نہیں ہٹے گا تو دنیا میں مذاق بنتا رہے گا اور بن بھی رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی اسمبلی کو یقین دلایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور تب تک مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نئے نقشے سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سامنے آنے والے نقشے کے جواب میں پاکستان کا نیا نقشہ جاری کرنا ناگزیر ہو گیا تھا، ہم نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تا کہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ایک متنازع علاقہ ہے نہ کہ بھارت کی جاگیر۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوستانیوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کر کے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا تھا، لیکن ایک سال قبل مودی ایک بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے وہ یہ کہ پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کر کے الیکشن جیتنے کے بعد مودی نے آگے بڑھنے کے لئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، جو کشمیریوں کی آزادی کی جانب ایک قدم تھا جس کا مودی کو ادراک نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc4sq0e2bqmm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ