تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 19:50
خبر کا کوڈ : 471689

ایرانی صدر کا بیروت میں دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار،

ایرانی عوام لبنانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر روحانی
ایرانی صدر کا بیروت میں دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار،
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے لبنان کے صدر میشل عون کے نام اپنے پیغام میں بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے میں بڑے پیمانے پرجانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام اس عظیم غم میں لبنانی حکومت اورعوام  کے ساتھ شریک ہیں۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں طبی ، غذائی اور دیگر ضروری امداد کو فوری طور پر لبنان پہنچانے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام  لبنانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں اس المناک  حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی ۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے بھی لبنان کے صدر ، وزير اعظم اور اسلامی مزاحمت کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام  اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے ایران کی طرف سے فوری طور پر امداد  لبنان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ادھر ایران کے ادارہ ہلال احمر کو لبنان کے لئےفوری طور پر امداد ارسال کرنے کا حکم دیدیا گيا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevz8eojh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ