تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 19:29
خبر کا کوڈ : 471685

زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا،

پاکستان کے دفترخارجہ میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا اور سارک کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان تعینات کردیا گیا۔
زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا،
پاکستان کے دفترخارجہ میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا اور سارک کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان تعینات کردیا گیا۔

وزارت خارجہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 'ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیا اور سارک زاہد حفیظ چوہدری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمانی کے اضافی فرائض بھی سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 'اس فیصلے پر فوری طور پر تاحکم ثانی عمل درآمد ہوگا'۔

دفترخارجہ کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری تجربہ کار سفارت کار ہیں اور وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوتھ ایشیا اور سارک تعینات ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ اور مختلف ممالک میں مشنز کے لیے 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی سفارتخانے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری بطور ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 دسمبر 2019 کو دفترخارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کرتے ہوئے عائشہ فاروق کو ڈاکٹر فیصل کی جگہ نئی ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ عائشہ فاروقی سفارت کاری کے میدان میں لگ بھگ 20 برس کا تجربہ رکھتی ہیں۔

اس وقت کے وزارت کے ترجمان اور ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا جو تاحال جرمنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nym49n0i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ