تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 19:11
خبر کا کوڈ : 471682

بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا،

مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا،
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بڑے ہجوم کو محدود کرنے کے باوجود ہندوؤں نے مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کا جشن منایا۔

نریندر مودی نے پوجا کی اور پتھر کے 9 بلاکس جن پر رام کنندہ تھا کو ایک چھوٹے سے گڑھے میں رکھا، اس دوران لوگوں نے ہندو مذہب کے نعرے لگاتے ہوئے مندر کی تعمیر کے آغاز کا جشن منایا۔

یہ مندر ساڑھے 3 برس کے عرصے میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور یہ بلاکس مندر کی سنگِ بنیاد ہیں۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنہری رنگ کے کرتے اور سفید دھوتی پر مشتمل روایتی لباس پہنا تھا، انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ماسک بھی پہنا تھا۔

تقریب کے آغاز سے پہلے ،نریندر مودی نے ہندو قوم پرستوں کی جانب سے قائم کیے گئے عارضی مندر میں رکھے رام ایک چھوٹے سے بت کے آگے ماتھا ٹیکا جائے جہاں ااسی جگہ 1992 میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگ بنیاد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ' پورا ملک خوش ہے، صدیوں کا انتظار ختم ہورہا ہے'۔مودی نے کہا کہ رام کی طاقت دیکھیں، عمارتیں تباہ ہوئیں، اس کے وجود کو مٹانے کی کوششیں کی گئیں لیکن آج بھی ہمارے ذہنوں میں ہے۔

دوسری جانب آل انڈیا مسلم لا بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ناحق، جابرانہ ، شرمناک اور اکثریت کو خوش کرنے والے فیصلے کے راضی کرنے والا فیصلے کے ذریعے زمین کے قبضے سے اس کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی.

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں، حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے۔
https://taghribnews.com/vdch6znki23nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ