تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 471680

لبنان: تین دن کے سوگ کا اعلان، وزیر اعظم حسن دیاب

بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر عالمی برادری نے لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
لبنان: تین دن کے سوگ کا اعلان، وزیر اعظم حسن دیاب
رپورٹ کے مطابق،  لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف لبنان کے صدر مشال  عون نے دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔انہوں نے 66 ملین ڈالر کا ایک ایمرجنسی فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام، تاہم امداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ادھر بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر عالمی برادری نے لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹوں کے اندر لبنان کو 9 ٹن غذائی سازوسامان، ایک موبائل اسپتال اور 22 ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ارسال کررہے ہیں جن میں مختلف میڈیکل اسپیشلسٹ بھی شامل ہونگے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بیروت کے دھماکوں کی تصاویر انتہائی دردناک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی دعائیں لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcydjxw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ