تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 471678

آج ’’یوم استحصال ‘‘ منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔
آج ’’یوم استحصال ‘‘  منایا جارہا ہے۔
گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج ’’یوم استحصال ‘‘  منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر  پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزیراعظم آفس کے قریب کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ شخصیات و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

’’یوم استحصال‘‘کے موقع پر آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

صدر مملکت شاہراہ دستور پر میڈیا سے گفتگو کریں گے  اور خصوصی یادگار ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد کی مشہور شاہراہ کشمیر ہائی کو سرینگر ہائے وے کا  باضابطہ نام دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmsq042bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ