QR codeQR code

5 اگست، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن

5 Aug 2020 گھنٹہ 17:55

عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔


انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں سیاہ فام امریکیوں، فلسطینیوں، ایغور اور روہنگیا افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیموں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

مختلف ممالک میں بھارتی قونصل خانوں کے باہر احتجاج کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مظاہرے اور سیمینارز وغیرہ منعقد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلیے اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 5 2019 کو بھارت کی مودی سرکار نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ  کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا  غیر آئینی اور متنازع قدم اٹھایا تھا جسے ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔

اس اقدام پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر  وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاحال نقل و حرکت اور ذرائع رسل و رسائل پر بھارت نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 471673

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471673/5-اگست-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کا-دن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com