تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 471671

پاک بھارت سرحد پر ایک بار پرفائرنگ کا تبادلہ،

پاک بھارت سرحد پر پاکستانی اور بھارتی مسلح افواج کے مابین ایک بار پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک بھارت سرحد پر ایک بار پرفائرنگ کا تبادلہ،
رپورٹ کے مطابق، تتہ پانی اور درہ شیر خان سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری سے 4خواتین سمیت 9افراد زخمی متعدد مویشی ہلاک کئی مکانات تباہ ہو گئے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح بھارتی فوج نے تتہ پانی سیڑہ درہ شیر خان بٹل کے علاقوں میں سول آبادی پر وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

بھارتی فوج کا ایک گولہ عبدالکریم کے گھرکے صحن میں گرا جس سے خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی پہنچا دیا گیا زخمیوں میں شہناز بیگم بیوہ فضل کریم عمر 50سال، نعیم ولد فضل کریم عمر 22سال،انیلہ دختر فضل کریم عمر16سال،سائرہ دختر فضل کریم عمر18سال،روبینہ زوجہ طارق محمود عمر 35سال،ذوالفقار ولد شریف عمر 35سال ، نسرین زوجہ معروف عمر40سال،التمش ولد ذولقرنین شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات اور فوج کی طرف سے نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfeydjyw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ