تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 471670

‎‎‎بیروت دھماکوں سے پاکستانی سفارتخانہ بھی متاثر ہو گیا،

پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے 8کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
‎‎‎بیروت دھماکوں سے پاکستانی سفارتخانہ بھی متاثر ہو گیا،
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے سے پاکستانی سفارتخانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بیروت میں مقیم پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے 8کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق دھماکے سے ایک پاکستانی شہری کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جو بلڈنگ کا شیشہ ٹوٹ کر گرنے سے زخمی ہوا ہے۔

سفارتی حکام نے بتایا کہ بیروت میں 600 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں، زیادہ تر پاکستانی بیروت کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور یہ جن علاقوں میں رہائش پذیر ہے وہ بندرگاہ سے 35 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔

سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ بیروت میں مقیم پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی سفارتخانے نے معلومات کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی 0096176866609 جاری کردیا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق بیروت دھماکے میں ریڈکراس کے کنٹری ہیڈ عطا درانی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcefz8e7jh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ