تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 471665

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں۔

داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے تعان کی ضرورت نہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحی رسول کا  کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  عراقی حکومت بارہا اعلان کرچکی ہے کہ اس کو  داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے تعان کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملکی سلامتی کے تحفظ کی پوری توانائی رکھتی ہے۔

جنرل یحی رسول نے واضح کیا کہ عراق کی مسلح افواج اپنی فضائی، زمینی اور بحری طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے  دارالحکومت بغداد کی جانب داعش کی پیشقدمی کے فورا بعد ہماری مدد کی  اور بغداد کو سقوط سے بچالیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرار داد منظور کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdciqza5wt1ayq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ