تاریخ شائع کریں2020 5 August گھنٹہ 00:56
خبر کا کوڈ : 471570

ہم یقینی طور پر شہید جنرل سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے؛سپاہ پاسداران

شہادت، ایرانی قوم اور دیگر مسلمان اقوام کی طاقت، استقامت اور دفاع کا ایندھن ہے۔
ہم یقینی طور پر شہید جنرل سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے؛سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم یقینی طور پر شہید جنرل سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے اور اس مقدس راہ پر، جس کا ایک حصہ انھوں نے طے کر لیا تھا، ان شاء اللہ ہم آخر تک چلتے رہیں گے جو قدس شریف کی آزادی، اسلام کے دشمنوں کی موت اور انھیں اسلامی علاقوں سے باہر نکالنا ہے اور ہم اس راستے میں کہیں بھی نہیں رکیں گے۔

منگل کے روز تہران میں مقدس دفاع کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دو نمائشوں کا افتتاح کیا گيا جن میں سے ایک شہید جنرل قاسم سلیمانی کی استقامت کے بارے میں ہے جبکہ دوسری داعش کی حکومت کے خاتمے اور استقامت کے محاذ کی طاقت کے سلسلے میں ہے۔

اس تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، فوج کے کمانڈر جنرل امیر موسوی، سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی اور پولیس فورس کے کمانڈر جنرل اشتری موجود تھے۔

اس موقع پر آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے ذہن میں ہمیشہ ایک غلط تصور رہتا ہے اور وہ یہ کہ اہم شخصیات کو شہید کر کے انقلاب کے راستے کو روکا جا سکتا لیکن گزشتہ اکتالیس سال کے حقائق نے دکھا دیا ہے کہ شہادت، ایرانی قوم اور دیگر مسلمان اقوام کی طاقت، استقامت اور دفاع کا ایندھن ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی بات عالم اسلام کے شہید جاوید اور کبھی نہ بھلائے جانے والے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر بھی صادق آتی اور شہادت جتنی عظیم ہوتی ہے اس کے نتائج بھی اتنے ہی عظیم ہوتے ہیں اور سماج میں جہاد و شہادت کے جذبے کو مضبوط بنا دیتے ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام، ایک قومی آرزو میں تبدیل ہو چکا ہے اور ان کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcd5f0ozyt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ