تاریخ شائع کریں۱۵ مرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۰:۵۳
خبر کا کوڈ : 471568

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں  ہولناک دھماکہ
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئي سرکاری بیان سامنے نہیں آيا اور اسی طرح اس میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے تاہم المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت میں متعین العالم کے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

اس دھماکے  کے متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں دکھایا گيا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائی تک دھویں کا ستون نظر آ رہا ہے۔

العالم کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا گيا۔

رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور اور صیدا شہر تک سنائی دی۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ نقصانات کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcai6nya49n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس