QR codeQR code

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر، پاکستان کے نقشے میں شامل

4 Aug 2020 گھنٹہ 19:30

حکومت پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرلیا ہے۔


حکومت پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرلیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ملک کے نئے نقشے کی منظوری دے دی ہے جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان ملک کا یہ نیا نقشہ اقوام متحدہ میں پیش کرے گی ۔ پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک دن یہی پاکستان کا نقشہ ہوگا۔

اسی کے ساتھ پاکستانی وزارت خارجہ میں آل پارٹیزکانفرنس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ نے پانچ اگست کو کشمیر کے بارے میں خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 471537

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471537/ہندوستان-کے-زیرانتظام-کشمیر-پاکستان-نقشے-میں-شامل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com