QR codeQR code

افغان صدر کی پاکستان کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو،

4 Aug 2020 گھنٹہ 19:22

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو، امریکہ اور طالبان کے بارے میں بات چيت،


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے درمیان معاہدے کے بارے میں بات چيت کی ہے۔

ایکسپریس کے حوالے سے خبر ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے  ٹیلی فون پر گفتگو میں  امریکہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے درمیان معاہدے کے بارے میں بات چيت کی ہے۔

پاکستانی جکومت کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل، پاک افغان تعاون میں اضافے، کورونا وائرس کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام و معیشت کے درمیان توازن سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر جلد عمل در آمد کی توقع کا اظءار کیا۔


خبر کا کوڈ: 471536

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471536/افغان-صدر-کی-پاکستان-کے-وزیراعظم-سے-ٹیلی-فون-پر-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com