تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 471529

مودی نے پاکستان کی ہر قسم کی پُرامن کوشش رد کی، وزیراعظم عمران خان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔وزیراعظم پاکستان
مودی نے پاکستان کی ہر قسم کی پُرامن کوشش رد کی، وزیراعظم عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

قطری نیوزچینل الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستے اختیار کرچکے ہیں تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے  کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اُوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdchiznkw23nqmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ