تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 471522

افغانستان: ننگرہار جیل پر داعشی حملے

گذشتہ روزصوبہ ننگرہار میں جیل پر داعشی حملے کے دوران 200 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ افغان حکام
افغانستان:  ننگرہار جیل پر داعشی حملے
رپورٹ کے مطابق، صوبہ ننگرہار میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے کے دوران 200 تکفیری قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز کا کہناہے کہ فرار ہونے والے داعشی دہشت گردوں کو دوبارہ گرفتارکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبہ ننگرہار کے قائم مقام سربراہ ''تمیم عارف مہمند''  نے ''ریڈیو آزادی''کو بتایا، فراری قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کی کامیابی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمارے پاس جیل میں کل 1،793 قیدی تھے، جن میں سے 1،510 جیل میں ہیں۔ مہمند کا کہنا ہے کہ جیل پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف ، اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جیل میں قیدیوں کا ایک تہائی حصہ داعشی دہشت گرد ہیں اور باقی طالبان اور دیگر مجرمان کے ممبر ہیں۔

افغان ذرائع کا کہناہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ داعش کے کتنے قیدی فرار ہوگئے ہیں، لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اہم قیدی ''پروان'' یا ''کابل'' کے جیلوں میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcau6nyu49n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ