تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 471521

5 اگست کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم استحصال کا دن

آج امریکی شہر نیو یارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر موجود بل بورڈز پر#LetKashmirSpeak ، #OneyearSeige ، #Kashmirilivesmatters پیغامات آویزاں۔
5 اگست کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم استحصال کا دن
پاکستان کی جانب سے کل 5 اگست کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف یوم استحصال منانے سے ایک دن پہلے آج امریکی شہر نیو یارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر موجود بل بورڈز پر پیغامات آویزاں۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا دیا جس کو کل ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ بھارت کے اس بدترین لاک ڈاؤن کے بعد کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا۔

اب چونکہ بھارت کا یہ بدترین کرفیو دوسرے سال میں داخل ہونے جا رہا ہے اس لیے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے امریکہ کے شہر نیو یارک میں تاریخی ٹائمز سکوائر کے مقام پر نصب بل بورڈز پر  غیر قانونی طور پر قید کیے گئے 80 لاکھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات آویزاں کیے گئے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹائمز سکوائر پر دکھائے جانے والے ان پیغامات کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل بورڈزپر    #LetKashmirSpeak ،  #OneyearSeige ، #Kashmirilivesmatters
جیسے پیغامات لکھے گئے ہیں۔

دراصل گزشتہ سال جب سے کشمیر میں یہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے اس کے بعد سے لے کر اب تک کشمیریوں کے لیے یہ جبری تشدد، گمشدگیوں اور محاصرے کا سال ہے۔ جہاں کوویڈ19 کے نام پر کرفیو میں مزید سختی کر کے کشمیریوں کو تشدد اور ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

چند روز پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ 5 اگست کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ سال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی حیثیت بدلنے کے لیے کشمیر کو غیر قانونی طور پر 3حصوں میں تقسیم کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے عوام گزشتہ ایک سال سے بدترین لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں ان کی مشکلات کا اندازہ کرنا نا ممکن ہے کہ کس طرح وہ قابض بھارتی فوج کے مظالم کا شکار ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ 5 اگست کے اس بھارتی اقدام کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی شناخت کو بدلنا تھا اور اس غیرقانونی بھارتی اقدام پر خود بھارت دو گروپوں میں بٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کے کشمیر کے عوام بھی اس غیر انسانی اور غیر قانونی بھارتی فعل کو مسترد کر چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcj8vexvuqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ