تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 471519

ماسکو ، امریکہ کے میزائلی خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔روسی وزارت خارجہ

دنیا میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی علاقے اور دنیا کی سیکورٹی کو سنگین نقصان پہنچا رہی ہے۔روس
ماسکو ، امریکہ کے میزائلی خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔روسی وزارت خارجہ
روس کی وزارت خارجہ نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے ایک سال پورے ہونے کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے ۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں امریکہ کے کم اور متوسط دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی علاقے اور دنیا کی سیکورٹی کو سنگین نقصان پہنچا رہی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے اسلحے کی دوڑ کا ایک نیا اور خطرناک مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اپنی سرزمین کے خلاف مزید میزائلی خطرات کو کہ جو اس ملک کے لئے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں ، نظرانداز نہیں کرسکتا ۔

آئی این ایف معاہدے میں امریکہ اور روس کو زمین سے مار کرنے والے پانچ سو سےایک ہزا اور ایک ہزار سے پانچ ہزار تک کی دوری تک مار کرنے والے میزائل بنانے اور اسے رکھنے سے روکا گیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9tyak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ