تاریخ شائع کریں2020 4 August گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 471516

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر پر حماس کا احتجاج

صیہونی حکومت کی مقبوضہ قدس کی بلدیہ العیسویہ کالونی میں رہائشی کامپلکس تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری،
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر پر حماس کا احتجاج
فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صیہونی حکومت کی آمادگی کو بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ملت فلسطین کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے.

تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا  ہے کہ صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے پتہ چلتا ہے کہ جب  تک اس غاصب حکومت کو عملی طور سزا نہیں دی جائے گی اس وقت تک وہ بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرے گی۔

فوزی برہوم نے فلسطینیوں سے غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی اوراس حکومت کو روکنے ، تنہا کرنے اور اس کا مواخذہ  کرنے کے لئے مزید قراردادیں منظور کرانے کے لئے بین الاقوامی اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ سنیچر کو صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی تھی کہ مقبوضہ قدس کی بلدیہ العیسویہ کالونی کے مشرقی حصے میں رہائشی کامپلکس تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کررہی ہے۔یہ کمپلیکس نوے ہزار مربع میٹر زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdff0o9yt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ