تاریخ شائع کریں2020 3 August گھنٹہ 23:56
خبر کا کوڈ : 471436

کورونا کے بارے میں چین میں ڈبلیو ايچ او کی تحقیقات مکمل

کورونا وائرس کے نقطۂ آغاز کو تلاش کرنے کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار کرنے کے اپنے مشن کو مکمل کر لیا ہے۔
کورونا کے بارے میں چین میں ڈبلیو ايچ او کی تحقیقات مکمل
عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شروعات کے بارے میں اس کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈینوم نے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم نے، جو چین کے دورے پر تھی، کورونا وائرس کے نقطۂ آغاز کو تلاش کرنے کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار کرنے کے اپنے مشن کو مکمل کر لیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ انفیکشن کے ابتدائي کیسیز میں اس وائرس کے انفیکشن کے ممکنہ نقطۂ آغاز کو معین کرنے کے لیے چین کے ووہان شہر میں وبا کے پھیلاؤ کی تحقیقات شروع کی جائيں گي۔

ڈبلیو ایچ او نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے نقطۂ آغاز کا پتہ چلنے سے اس وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گي اور دنیا، آئندہ کی وبائي بیماریوں سے لڑنے کے لیے تیار ہو جائے گي۔

عالمی ادارۂ صحت کی اس ٹیم نے جولائی میں اپنا مشن شروع کیا تھا اور چین نے اس کام کا خیر مقدم کیا تھا تاہم اسی کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات صرف چین کی سرحدوں میں محدود نہیں رہنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcexz8epjh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ